14 جون، 2022، 10:45 AM

ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے گاندھی اور نہرو کے ہندوستان کو تباہ کردیا

ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے گاندھی اور نہرو کے ہندوستان کو تباہ کردیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی نے گاندھی اور نہرو کے بھارت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے پورے بھارت کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ بھی ہندو انتہا پسندوں کی کارروائیوں پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جبکہ بھارتی میڈیا بھی بی جے پی کا ہی راگ الاپ رہا ہے۔  محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان منصوبہ بندی پر مبنی سازش کا حصہ تھا۔ محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں بھی بی جے پی کی اتحادی شراکت داروں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان اپنی عزت کیلئے بندوق کا انتخاب کر رہے ہیں۔

News ID 1911194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha